کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن نے بانو قابل گریجویٹس کے لیے مفت لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں بانو قابل 4.0 کے اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ میں شریک ہزاروں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے، اور 80 فیصد کی عمر 40 سال سے کم ہے، جس کے پیش نظر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو صحیح سمت میں لگانا انتہائی ضروری ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ پہلے مرحلے میں کارکردگی کی بنیاد پر 10 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے تاکہ نوجوان عالمی مارکیٹ سے روزگار حاصل کر سکیں۔
انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بانو قابل پروگرام آئی ٹی برآمدات کے میدان میں ایک “گیم چینجر” ثابت ہوگا۔
مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔