شمسی توانائی کی منتقلی کے لئے کھمبے اور ٹرانسفارمر ہٹانے کا عمل جاری

کوئٹہ: صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے تمام زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کے تحت زرعی صارفین کے برقی کنکشنز، ٹرانسفارمرز اور ایچ ٹی کھمبے ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ کیسکو کی ٹیمیں ضلع کوئٹہ اور ضلع پشین کے مختلف علاقوں میں 487 ایچ ٹی کھمبے اور 255 ٹرانسفارمرز سمیت دیگر برقی آلات ہٹا چکی ہیں۔ یہ اقدامات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں کہ شمسی توانائی پر منتقلی کے بعد مذکورہ زرعی کنکشنز دوبارہ کیسکو کے نیٹ ورک سے منسلک نہ ہو سکیں۔

یہ منصوبہ وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے زرعی صارفین کے لیے شمسی توانائی کے استعمال کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ پہلے مرحلے میں زرعی صارفین کے برقی آلات کو 20 دسمبر 2024 سے ہٹایا گیا ہے اور اس عمل کو 24 جنوری 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ حکومت نے سولرائزیشن کی مد میں زرعی صارفین کو رقم بھی فراہم کی ہے۔ ان تمام صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے کنکشنز اور برقی آلات ہٹانے میں کیسکو کی ٹیموں سے مکمل تعاون کریں تاکہ منصوبہ کامیابی سے مکمل ہو سکے۔

مزید خبریں حاصل کرنے کے لئے ہمیں فالو کریں
کوئٹہ وال نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *