سوراب: سوراب انتظامیہ نے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے۔ شاہراہ کو بلاک کرنے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، لیکن انتظامیہ نے مظاہرین کے مطالبات پر غور کے بعد ٹریفک کی بحالی کو ممکن بنایا۔ شاہراہ پر ٹریفک دوبارہ معمول کے مطابق چلنے لگی ہے، اور عوام نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
مزید خبریں حاصل کرنے کے لئے ہمیں فالو کریں:
کوئٹہ وال نیوز