سندھ پولیس بینڈ اسٹاف کی پاکستان نیوی اسکول آف میوزک سے تربیت کا فیصلہ

سندھ پولیس کے بینڈ اسٹاف کو پاکستان نیوی اسکول آف میوزک سے تربیت دلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

کراچی: سندھ پولیس کے بینڈ اسٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ فیض اللہ کوریجو نے پاکستان نیوی اسکول آف میوزک سے 100 بینڈ اسٹاف کی تربیت کے حوالے سے باقاعدہ مکتوب ارسال کیا ہے۔

 اس تربیتی کورس کا مقصد سندھ پولیس کے بینڈ اسٹاف کی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہے تاکہ وہ قومی تقریبات، خاص طور پر پاسنگ آؤٹ پریڈز میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کر سکیں۔

اس سے قبل، 2009 میں سندھ پولیس کے 85 بینڈ اسٹاف کو پاکستان نیوی کی جانب سے تربیت فراہم کی گئی تھی، جو اس اقدام کی کامیابی کا غماز ہے۔

پاکستان نیوی اسکول آف میوزک کی عالمی سطح پر وسیع تر تجربہ اور مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے، سندھ پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے بینڈ اسٹاف کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *