
سندھ کے ضلع ماتلیاری کے نیا سید آباد میں گریڈ 17 کی خاتون لیکچرر افشاں جمالی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ شوہر امداد جمالی نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا اور الزام عائد کیا کہ افشاں کا کسی مرد کے ساتھ ناجائز تعلق تھا۔ مقتولہ کے والد، حاجی محمد جمال نے قتل کا الزام شوہر، سسر اور دیور پر لگایا اور کہا کہ قتل کی وجہ مالی فائدہ تھا، کیونکہ افشاں نے مزید رقم دینے سے انکار کیا تھا۔ افشاں بکر جاملی ہائر سیکنڈری اسکول میں لیکچرر تھی اور حال ہی میں سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے اس پیشے میں آچکی تھی۔