وفاقی وزارتِ خزانہ نے مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے 20 دسمبر کو تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ کرسمس کی تیاریوں کے لیے سہولت فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے، جو 25 دسمبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ وزارت نے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس، اکاؤنٹنٹ جنرل ریونیو، اور ملٹری اکاؤنٹنٹ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پیشگی ادائیگی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔