بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل ، مرکزی کابینہ ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے سردار محمد زمان محمد شہی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار محمد زمان محمد شہی کا شمار بلوچستان کے سیاسی اکابرین میں ہوتا تھا مرحوم نے آمردورمیں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر حوصلے پست نہیں ہوئے ہر مشکل کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا ان کے انتقال سے جو خلاپیدا ہوا ہے وہ پر نہیں ہو سکے اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبروجمیل عطا فرمائے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل ، مرکزی کابینہ ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے میر اکرم راسکوئی سے ٹریفک حادثے میں والدہ ، بھائی اور دو بچوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہداکو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبرجمیل عطا فرمائے دریں اثنا پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے گھر جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی ۔
جمعیت علما اسلام کی کال پر صوبے بھر میں شٹر ڈان ہڑتال کی گئی، ہڑتال کے دوران مختلف شہروں میں کاروباری مراکز بند رہے اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی #/h# (کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ کے حلقہ پی بی 45 میں جمعیت علما اسلام کے امیدوار کی جیتی ہوئی نشست پر انتخابات کے بعد حکومت کی جانب سے تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کو کامیاب قرار دے کر نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔یہ اقدام تاریخ میں ایک سیاہ باب کے طور پر درج ہوگا۔ اس فیصلے نے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا کیا اور جمہوری عمل پر سوالات اٹھائے۔انتخابی عمل کے دوران جے یو آئی کے نمائندوں کو ریٹرننگ آفیسر کے دفتر تک رسائی سے محروم رکھا گیا اور فارم 45 کے اجرا میں مکمل جانبداری برتی گئی۔ ریٹرننگ آفیسر نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے ساتھ مل کر فارم 47 تیار کیا، جس سے حکومتی مداخلت واضح ہو گئی۔یہ عمل جمہوری اصولوں کی کھلی خلاف ورزی اور انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف تھا۔ووٹنگ کے بعد ریٹرننگ آفیسر کے دفتر جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے، جس سے حکومت کی جانبداری کھل کر سامنے آئی۔ حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا اور عوام کو ان کے جمہوری حقوق سے محروم کیا گیا۔جمعیت علما اسلام نے انتخابی عمل میں بھرپور کردار ادا کیا۔شدید سردی کے باوجود عوام نے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا اور اپنے ووٹ کے ذریعے جمہوری عمل میں حصہ لیا۔ لیکن حکومت اور انتخابی عملے کی جانب سے جمہوری اصولوں کو پامال کیا گیا اور عوامی رائے کی توہین کی گئی۔ان غیر منصفانہ اقدامات کی وجہ سے عوامی اعتماد کو شدید دھچکا پہنچا اور جمہوریت سے عوام کی بددلی اور مایوسی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جمعیت علما اسلام نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کیا ہے
alihidaer2313 – The experience is gentle, nothing over the top, just reliable.