سبی:
صبح سویرے سبی اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی زمین کے اندر 18 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز سبی سے 22 کلومیٹر دور واقع تھا، اور جھٹکے صبح 5:20 بجے محسوس کیے گئے۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔