کوئٹہ: سابق ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسف زئی نے کوئٹہ ڈبل روڈ دھماکے میں شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ۔ جاری بیان میں بابر یوسف زئی نے کہا ہے کہ دہشتگرد ایسے بزدلانہ حملوں سے ہماری قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔
انہوں نے سکیورٹی اداروں سے دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے دھماکے میں شہادت اور زخمیوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے شہدا کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
سابق ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی کی کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت
