وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے خضدار کے علاقے زہری میں شرپسندوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔ نادرا دفتر اور نجی بینک کو جلانے کی کوششوں کو عوام کو سہولیات سے محروم کرنے کا مذموم عمل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان دور دراز علاقوں میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے، مگر شرپسند تخریب کاری کرکے عوام کو ان سہولیات سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔
وزیر صحت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان عناصر کو پہچانیں جو ترقی کے سفر کو روکنا اور عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں۔ مزید کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے ان تخریب کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔