بلوچستان ہائی کورٹ نے زرغون روڈ توسیعی منصوبے اور ریلوے زمین کی تعمیراتی کام کے لیے حصول سے متعلق اکتوبر کے حکم کو حتمی قرار دیتے ہوئے کسی بھی رکاوٹ کی سختی سے ممانعت کی ہے۔
دو رکنی بینچ نے پاکستان ریلوے کے حکام کو حکم دیا کہ وہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کریں اور جہاں ضروری ہو قانونی راستہ اپنائیں۔
عدالت نے بلوچستان حکومت، چیف سیکرٹری اور دیگر فریقین کو ہدایات جاری کیں کہ منصوبے کی تکمیل کے لیے زمین کی منتقلی، بجلی کے کھمبے، گیس پائپ لائن اور فائبر آپٹکس کی تبدیلی جلد از جلد مکمل کریں۔
عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو سختی سے قانونی دائرے میں رہتے ہوئے کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔