آئی ایس پی آر کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت 12 اگست 2024 سے کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے۔ اب ان پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں شمولیت، آفیشل سیکرٹس ایکٹ کی خلاف ورزی، ریاستی سلامتی کو نقصان پہنچانا، اختیارات کا ناجائز استعمال اور دیگر افراد کو نقصان پہنچانے جیسے معاملات شامل ہیں۔
علاوہ ازیں، فیض حمید کے مبینہ طور پر 9 مئی کے واقعات سمیت ملک میں ہونے والے ہنگاموں میں ملوث ہونے کی علیحدہ تحقیقات بھی جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے دوران فیض حمید کو قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔
مزید خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں!