پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کو اڈیالہ جیل میں پارٹی کے بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی چیئرمین نے مذاکراتی ٹیم تشکیل دی تاکہ کسی کو یہ نہ لگے کہ پی ٹی آئی بات چیت کے لیے تیار نہیں۔ عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ دو ہفتے گزرنے کے باوجود مذاکرات کے عمل میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
دوسری جانب، وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاسی مسائل کو صرف بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے۔ وزیرِاعظم نے اپوزیشن کو اسمبلی کے فلور پر مذاکرات کی دعوت دی ہے اور جلد مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔