جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے

معروف عالم دین اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد طویل علالت کے بعد کوئٹہ میں انتقال کر گئے۔ ان کے بیٹے منیر احمد کے مطابق وہ کافی عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ جے یو آئی (ف) نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا ہے، جبکہ نماز جنازہ کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

حافظ حسین احمد نے 1988 سے 1990 اور 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ 1991 سے 1994 تک سینیٹ کے رکن بھی رہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “وہ ایک مدبر سیاستدان تھے، پوری قوم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔”

تازہ خبروں کے لیے ‘کوئٹہ وال نیوز’ کو فالو کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *