بلوچستان کے شہر تربت میں ایک افسوسناک بم دھماکہ پیش آیا، جس میں 4 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے۔ دھماکہ سڑک کنارے ہوا، جس کی زد میں ایک بس آ گئی۔ زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے کہ یہ خودکش تھا یا ریموٹ کنٹرول بم۔ دھماکے سے قریبی گاڑیاں اور املاک بھی متاثر ہوئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دہشتگرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔
#کوئٹہ_وال_نیوز #بلوچستان #دہشتگردی #تربت