بنگلہ دیش میں ہندو مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم،وکیل کی ہلاکت

بنگلہ دیش میں ہندو مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں وکیل کی ہلاکت کے بعد پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کرلیاخبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے حکومتی بیان کے حوالے سے بتایا کہ منگل کے روز ساحلی شہر چٹاگونگ میں توڑپھوڑ اور پولیس پر حملوں کے الزام میں 21 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ہندو پجاری چنمئے کرشنا داس کو ایک ریلی کے دوران بنگلہ دیشی پرچم کی بے حرمتی کے الزام میں ایک روز قبل حراست میں لیا گیا تھا تاہم آج (منگل) کو ان کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد ان کے مشتعل حامیوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔تصادم کے دوران مظاہرین نے پتھراؤ کیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے، پولیس کے مطابق تصادم میں ایک پراسیکیوٹر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت سیف السلام الف کے نام سے ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *