بلوچستان: ہرنائی میں کوئلے کی کان گرنے سے 2 مزدور جاں بحق

بلوچستان میں کان کنی کے ایک اور حادثے میں ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں 2 کان کن کوئلے کی کان گرنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ پھنسنے والے 6 دیگر مزدوروں کو بچا لیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سانحہ اس وقت پیش آیا جب کوئٹہ کے نواح میں سنجدی کان سے مزید 11 لاشوں کی برآمدگی کے بعد باقی ماندہ ایک لاش کو نکالنے کے لیے کھدائی جاری تھی۔

9 جنوری کو میتھین گیس کے زوردار دھماکے کے بعد مجموعی طور پر 12 کوئلہ کان کن سنجدی کان کے اندر تقریباً 4 ہزار فٹ گہرائی میں پھنس گئے تھے۔ 11 متاثرین میں سے 10 کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے اور ایک کا تعلق سوات سے تھا۔

تازہ واقعے میں ضلع ہرنائی کی خوست کول فیلڈ میں واقع کوئلے کی کان میں دراڑیں پڑ گئیں اور کان کا ایک حصہ اس وقت دھنس گیا جب آٹھ مزدور ابھی اندر تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *