بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 27 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور متعدد ٹھکانے تباہ کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا گیا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد ٹھکانے بشمول اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی تباہ کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *