کوئٹہ: محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس نوٹیفیکیشن کے مطابق، اگلے 30 روز تک اسلحہ کی نمائش، جلسے، ریلیوں اور پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد صوبے میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور قانون شکنی کو روکنا ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور مقدمات درج کیے جائیں گے۔
کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، اسلحہ اور اجتماعات پر پابندی
