بلوچستان کے وزیر صنعت علی حسن زہری نے 40 سے زائد انڈسٹریل کمپنیوں کو معاہدے کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں معاہدے کی شرائط پوری کرنے میں ناکام رہی ہیں، جس کے باعث صوبے کے وسائل اور عوام کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔
وزیر صنعت نے واضح کیا کہ ان کمپنیوں کو اپنے تمام قانونی دستاویزات اور معاہدے کی تفصیلات 15 دن کے اندر پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے وسائل کا تحفظ یقینی بنائے گی اور کسی قسم کی بدعنوانی یا غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
بلوچستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے یہ فیصلہ ایک اہم قدم ہے۔ مزید خبروں اور تفصیلات کے لیے فالو کریں: کوئٹہ وال نیوز۔