بشریٰ بی بی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ، بشریٰ بی بی، کو راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 32 مقدمات میں 13 جنوری تک عبوری ضمانت دے دی۔ ان مقدمات میں 23 مقدمات 9 مئی کے واقعات سے متعلق ہیں۔

بشریٰ بی بی اپنے وکیل فیصل ملک کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں اور ضمانت کے لیے ضروری ضمانتی مچلکے فراہم کیے۔ فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمات سیاسی انتقام کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں۔

بشریٰ بی بی پر 190 ملین پاؤنڈ کیس سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں قتل، دہشتگردی، اور مظاہروں میں ہنگامہ آرائی شامل ہیں۔

مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *