آج سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو 10 سال مکمل ہو گئے۔ 16 دسمبر 2014 کے اس دل دہلا دینے والے واقعے میں دہشت گردوں نے معصوم بچوں اور اساتذہ سمیت 140 سے زائد جانیں لیں۔
ملک بھر میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم دہرایا ہے۔
صدر نے کہا کہ یہ دن قوم کی اجتماعی یادداشت کا وہ دردناک لمحہ ہے جو کبھی مٹ نہیں سکتا۔ وزیراعظم نے قوم کو یقین دلایا کہ پاکستان میں امن و سکون کا قیام یقینی بنایا جائے گا اور دہشت گردوں کو سخت سزا دی جائے گی۔
مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔