ایک ڈاکٹر نے بتایا آج تک ایک رات میں اتنی سرجریز نہیں کی ہیں، جتنی آپریشن کی رات کی گئیں، جو اس رات کو یہاں دیکھا، وہ میں کبھی بھول نہیں سکوں گی، پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاون سے متعلق بی بی سی اردو کی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد میں پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ درجنوں کارکنان ہسپتال لائے گئےجنہیں گولیاں لگی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اسلام آباد احتجاج کیخلاف کیےجانے والے کریک ڈاون سے متعلق بی بی سی اردو کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق ے اسلام آباد کے پولی کلینک اور پمز ہسپتال کا رخ کیا تو معلوم ہوا کہ پولی کلینک کی انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کو ایک بیان میں ہسپتال میں ایسے کسی فرد کی لاش لائے جانے کی تردید کی گئی جس کی ہلاکت مبینہ طور پر مظاہرین کے خلاف آپریشن میں ہوئی لیکن بی بی سی کے پاس موجود ہسپتال کے ریکارڈ کے مطابق وہاں 26 نومبر کی شام کم از کم ایسے تین افراد کی لاشیں موجود تھیں جنھیں گولیاں لگی تھیں اور ان میں سے دو کی ہلاکت بھی ہسپتال میں ہی ہوئی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *