بلوچستان میں امن، ثقافت اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع سبی میں سندھی کلچر ڈے کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ایف سی حکام، جاموٹ ملی اتحاد سبی، مقامی عمائدین اور سبی میں رہنے والے سندھیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سندھی ثقافت کی روایات کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا، جس میں روایتی لباس، موسیقی اور دیگر تہذیبی مظاہر شامل تھے۔ یہ تقریب نہ صرف ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ذریعہ بنی بلکہ مقامی کمیونٹی کو قریب لانے کا سبب بھی بنی۔
ادھر پشین، چمن اور ہرنائی میں حکومت، ایف سی، سول انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کے مابین جرگے منعقد کیے گئے۔ ان جرگوں میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور دہشتگردی کے خاتمے جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئے۔ یہ جرگے قبائلی علاقوں میں اعتماد سازی اور ترقی کے لیے سنگِ میل ثابت ہو سکتے ہیں۔
یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے ہیڈکوارٹرز ایف سی کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران تعلیمی وفد کو ایف سی کی باڈر مینجمنٹ، سیکیورٹی کے اقدامات اور دیگر فلاحی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس اقدام کا مقصد تعلیمی اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین ہم آہنگی اور اعتماد کو بڑھانا ہے۔
ایف سی کی جانب سے سماجی بہبود کے تحت سوئی کے نواحی علاقے دیناری گوٹھ میں ضرورت مند بچوں میں گرم ملبوسات تقسیم کیے گئے۔ یہ اقدام نہ صرف کمیونٹی کی مدد کا عکاس ہے بلکہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بسنے والے ضرورت مند خاندانوں کے لیے ایف سی کی لگن کا عملی مظہر بھی ہے۔
یہ تمام سرگرمیاں بلوچستان میں امن، ترقی اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کی بہترین مثال ہیں۔ مزید تفصیلات اور اپ ڈیٹس کے لیے ہماری پوسٹ کو فالو کریں!
