
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کرشنگ سیزن کے دوران ملک بھر کی شوگر ملوں کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملک میں گنے کے کرشنگ سیزن کا آغاز ہونے والا ہے، اور ایف آئی اے نے اس دوران شوگر ملوں پر نظر رکھنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
اس سلسلے میں، وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایف آئی اے نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ یہ ٹیمیں شوگر ملوں میں چینی کی پیداوار اور اسٹاک کا ریکارڈ رکھیں گی۔
ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ٹیکس چوری کو روکنے کے لیے شوگر ملوں کی فروخت کا ریکارڈ بھی ڈسپیچ کی بنیاد پر مرتب کیا جائے گا، جبکہ شوگر ملوں میں گنے کی آمد اور ٹرالیوں کی تعداد کا ریکارڈ بھی رکھا جائے گا۔
اس حوالے سے، لاہور زون کی ٹیموں کو تین شوگر ملوں میں تعینات کیا گیا ہے، اور ڈائریکٹر لاہور زون سرفراز خان ورک نے ایک میٹنگ میں ٹیموں کو ان کے فرائض تفویض کیے ہیں۔