پاکستان کا جوہری پروگرام: 240 ملین عوام کا مقدس اعتماد
پاکستان نے امریکی پابندیوں کو “غیر منصفانہ اور متعصب” قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ حکومت نے کہا کہ یہ پابندیاں خطے میں عسکری عدم توازن پیدا کر کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔
پاکستان کے مطابق، اس کا اسٹریٹجک پروگرام قومی خودمختاری کے تحفظ اور جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھنے کے لیے ہے۔ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ یہ پروگرام 240 ملین عوام کا مقدس اعتماد ہے، جسے کسی قیمت پر مجروح نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستان نے امریکی دوہرے معیار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام پر اس کے اثرات پر سوال اٹھایا۔
مزید خبروں کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔
کوئٹہ وال نیوز