اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئٹرز میں سے دو تہائی مواد شیئر کرنے سے قبل معلومات کی جانچ پڑتال نہیں کرتے

ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئٹرز کے طرز عمل اور محرکات کے ساتھ ساتھ انہیں درپیش مشکلات کی حوالے سے ’بیہائنڈ دی اسکرین‘ کے نام سے عالمی سطح پر پہلی جامع تجزیاتی رپورٹ بنائی گئی ہے۔
امریکی ریاست اوہائیو کی یونیورسٹی کی ایک تحقیقی ٹیم کی مدد سے اس رپورٹ کو تیار کیا گیا ہے، جس میں دنیا کے 45 ممالک سے 500 کریئٹرز شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 62 فیصد ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئٹرز نے اپنے صارفین کے ساتھ مواد شیئر کرتے وقت فیکٹ چیک نہ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *