اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں گاڑیوں کی دیر سے رجسٹریشن پر جرمانوں کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یکم اگست 2024 سے 1000cc سے 3000cc گاڑیوں کی دیر سے رجسٹریشن پر جرمانے لاگو کیے گئے، جس کے تحت حکومت نے اب تک 260 ملین روپے جمع کیے ہیں۔
کمیٹی کے رکن طارق فضل چوہدری نے ان جرمانوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا، جبکہ زرتاج گل نے مسئلے کا عملی حل نکالنے کے لیے ماہرین سے مشاورت کی تجویز دی۔ کمیٹی چیئرمین خرم شہزاد نواز نے ڈی سی کے نوٹیفکیشن کی معطلی کے اختیار پر سوال اٹھایا، تاہم وزارت قانون کے نمائندے نے وضاحت کی کہ کمیٹی کو ایسا اختیار حاصل نہیں ہے۔
مزید برآں، اجلاس میں کوسٹ گارڈ ترمیمی بل کی منظوری دی گئی، جبکہ نیچرلائزیشن ایکٹ اور کریمنل لاء ایکٹ ترمیمی بل پر بحث آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دی گئی۔
اسی دوران، سندھ حکومت نے اعلان کیا کہ یکم جنوری 2025 سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی سہولت آن لائن دستیاب ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد عوام کی سہولت میں اضافہ اور ٹیکس نظام میں شفافیت کو فروغ دینا ہے۔
مزید خبروں کے لیے فالو کریں کوئٹہ وال نیوز۔


Tham gia cộng đồng game thủ tại Go88 để trải nghiệm các trò chơi bài, poker phổ biến nhất hiện nay.
苹果签名,苹果超级签平台,ios超级签平台ios超级签苹果企业签,苹果超级签,稳定超级签名
Với giao diện mượt mà và ưu đãi hấp dẫn, MM88 là lựa chọn lý tưởng cho các tín đồ giải trí trực tuyến.