سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے توقع ظاہر کی ہے کہ ان کے مؤکل کے خلاف جاری فوجی ٹرائل آئندہ چند ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا۔ دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر اشفاق نے تصدیق کی کہ وہ اپنے دو ساتھی وکلاء کے ساتھ جنرل فیض کا دفاع کر رہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے مقدمے کی کارروائی کے حوالے سے کسی مخصوص بات کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کیا، کیونکہ یہ کارروائی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ہو رہی ہے۔
بیرسٹر اشفاق نے مختلف میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اندازہ ہے کہ ٹرائل شروع ہو چکا ہے، لیکن وہ اس بات کی تردید کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ ٹرائل ممکنہ طور پر چند ہفتوں میں اختتام پذیر ہو سکتا ہے۔ اس دوران جنرل فیض پر تحریک انصاف کی رہنمائی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کے سیاسی رابطے ریٹائرمنٹ کے بعد محض سماجی نوعیت کے تھے۔
آئی ایس پی آر کے حالیہ بیان میں جنرل فیض پر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، ریاستی سلامتی کو نقصان پہنچانے، اختیارات اور سرکاری وسائل کے غلط استعمال جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان خلاف ورزیوں کو ریاستی مفادات کے لیے نقصان دہ قرار دیا گیا ہے۔ جنرل فیض کو باضابطہ طور پر گرفتار کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ جنرل فیض کے خلاف 9 مئی 2023 کے واقعات میں ان کے کردار سمیت دیگر بدامنی اور عدم استحکام کے اقدامات کے حوالے سے بھی علیحدہ تفتیش جاری ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مخصوص سیاسی مفادات کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے ریاستی استحکام کو نقصان پہنچایا۔


kuwin sở hữu kho game đa dạng từ slot đến trò chơi bài đổi thưởng, mang đến cho bạn những giây phút giải trí tuyệt vời.
专业构建与管理谷歌站群网络,助力品牌实现全域流量的强势增长。谷歌站群
iwin – nền tảng game bài đổi thưởng uy tín, nơi bạn có thể thử vận may và tận hưởng nhiều tựa game hấp
iwin – nền tảng game bài đổi thưởng uy tín, nơi bạn có thể thử vận may và tận hưởng nhiều tựa game hấp
利用强大的谷歌蜘蛛池技术,大幅提升网站收录效率与页面抓取频率。谷歌蜘蛛池
搭载智能站群程序,自动化搭建与管理,为SEO项目提供核心驱动力。站群程序
Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.
Với giao diện mượt mà và ưu đãi hấp dẫn, MM88 là lựa chọn lý tưởng cho các tín đồ giải trí trực tuyến.
Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.