کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات نومبر میں، الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کی اہم پریس کانفرنس

کوئٹہ: صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں 172 یونین کونسلز کے مجموعی طور پر 641 وارڈز ہیں، اور نومبر کے پہلے ہفتے میں انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا۔

علی اصغر سیال نے بتایا کہ ووٹرز لسٹ کی تیاری جاری ہے، اور جن افراد کے ووٹ ابھی تک ان کے متعلقہ وارڈ میں درج نہیں، وہ فوری طور پر اپنا ووٹ درج کروائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ بلدیاتی انتخابات پُرامن طریقے سے منعقد ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے دوران سیکورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی تعینات ہوں گے، اور اگر ضرورت پڑی تو پاک فوج کو بھی طلب کیا جائے گا۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ قلات کے صوبائی سیٹ پر انتخاب سیکورٹی وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہے۔

حق اور سچ خبروں تک بروقت رسائی کے لیے اپنا کوئٹہ وال نیوز فالو کیجیے۔

8 thoughts on “کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات نومبر میں، الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کی اہم پریس کانفرنس

  1. Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.

  2. Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *