نیشنل پارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز کی سربراہی میں کوئٹہ کے کلی قمبرانی میں شمولیتی پروگرام و یونٹ سازی کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی خواتین نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز کو علاقے کی خواتین نے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس میں گیس پریشر کی کمی، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی کمی جیسے مسائل شامل تھے۔
رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز اور نیشنل پارٹی کی صوبائی سیکریٹری برائے تعلیم سعدیہ بادینی نےخواتین سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی میں نئی شامل ہونے والی خواتین کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود جوق در جوق خواتین کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ نیشنل پارٹی خواتین کی جملہ مسائل کے حل اور انھیں ترقی کے سفر میں شریک کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔
رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیوز نے خواتین کے مسائل توجہ اور ہمدردی سے سنے اور انھیں یقین دہانی کروائی کہ ان مسائل کو مکمل طور پر ختم تو نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن کوشش سے ان مسائل میں کمی لائی جاسکتی ہے جو کہ ان کی ترجیحات میں اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کی یونٹ سیکریٹری بی بی تحمینہ، ڈپٹی یونٹ سیکریٹری امام خاتون اور سلمیٰ، فریدہ اور بی بی گل نساء بطور کونسلران منتخب ہوئیں۔


kuwin sở hữu kho game đa dạng từ slot đến trò chơi bài đổi thưởng, mang đến cho bạn những giây phút giải trí tuyệt vời.
Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.
采用高效谷歌站群策略,快速提升网站在搜索引擎中的可见性与权重。谷歌站群