
کراچی میں بلدیہ ٹاؤن میں 65 سالہ سابق چیئرمین یونین کونسل (یو سی) کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا نے ڈان کو بتایا کہ حاجی امان اللہ آفریدی کو ان کی رہائش گاہ کے قریب صبح 6 بج کر 27 منٹ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
ایدھی ریسکیو سروس نے جاری ایک بیان میں بتایا کہ لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سید اسد رضا کا مزید کہنا تھا کہ مقتول ماضی میں بلدیہ ٹاؤن کیماڑی کے سماجی و سیاسی حلقوں میں مقامی سطح پر سرگرم تھے اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے عابد آباد کے یوسی چیئرمین بھی منتخب ہوئے تھے۔
عہدیدار نے بتایا کہ پولیس فعال انداز میں واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور اب تک سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے، جس میں ایک شلوار قمیض پہنا ایک آدمی امان اللہ آفریدی کا تعاقب کررہا تھا اور اس نے صبح تقریباً 6 بج کر 27 منٹ پر فائرنگ کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر سی سی ٹی وی فوٹیجز سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ حملہ آور کچھ وقت سے سڑک کے کنارے پر مقتول کا انتظار کر رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے 3 خول برآمد کیے ہیں، مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ 8 دسمبر کی رات کایک فوجی اہلکار کو بھی قتل کر دیا گیا تھا، گزشتہ روز کراچی پولیس نے قتل کے پیچھے ممکنہ محرکات کا پتا لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔
پولیس نے بتایا تھا کہ 47 سالہ عدنان عباسی کو اتوار کو مریم مسجد آدم جی نگر کے قریب ’نامعلوم وجوہات کی بنا پر‘ نامعلوم ملزمان نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔
عہدیدار نے کہا تھا کہ فوجی اہلکار کو ان کی فیملی کی موجودگی میں قتل کیا گیا، جب وہ موٹرسائیکل چلا رہے تھے۔


利用强大的谷歌蜘蛛池技术,大幅提升网站收录效率与页面抓取频率。谷歌蜘蛛池
Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.
专业构建与管理谷歌站群网络,助力品牌实现全域流量的强势增长。谷歌站群
Với giao diện mượt mà và ưu đãi hấp dẫn, MM88 là lựa chọn lý tưởng cho các tín đồ giải trí trực tuyến.
采用高效谷歌外推策略,快速提升网站在搜索引擎中的可见性与权重。谷歌外推
iwin – nền tảng game bài đổi thưởng uy tín, nơi bạn có thể thử vận may và tận hưởng nhiều tựa game hấp
iwin – nền tảng game bài đổi thưởng uy tín, nơi bạn có thể thử vận may và tận hưởng nhiều tựa game hấp
Với giao diện mượt mà và ưu đãi hấp dẫn, MM88 là lựa chọn lý tưởng cho các tín đồ giải trí trực tuyến.