کراچی:جمالی پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے کالج پروفیسر اور انکی اہلیہ جاں بحق ہوگئے۔

سچل تھانے کے علاقے سپرہائی وے جمالی پل کے قریب یو ٹرن پرتیز رفتار ڈمپرنے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی کوکچل دیا، خوفناک حادثے میں میاں بیوی موقع پرجاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 54 سالہ طارق ولد صلاح الدین اوران کی اہلیہ کی 55 سالہ نادیہ زوجہ طارق صلاح الدین کے نام سے کی گئی۔
خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے طارق صلاح الدین عبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں فزکس کے پروفیسراوراسکیم 33 کے رہائشی تھے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کے سوگواران میں 2 بیٹے اورایک بیٹی شامل ہے، حادثے میں پروفیسرطارق صلاح الدن کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پرانکے ساتھی پروفیسر اسپتال پہنچ گئے

8 thoughts on “کراچی:جمالی پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے کالج پروفیسر اور انکی اہلیہ جاں بحق ہوگئے۔

  1. Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.

  2. Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *