
اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد گرفتار 17 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ہفتے کو اسلام آباد میں قائم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں گرفتار مظاہرین کو پیش کیا گیا، پراسیکیوٹر عاطف رانجھا کی جانب سے ملزمان کے مزید 20 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
ملزمان کے وکیل انصر کیانی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی تو پراسیکیوٹر عاطف رانجھا نے کہا کہ ملزمان کا مجموعی طور پر 11 دن کا ریمانڈ ہوا ہے، کچھ برآمدگیاں ہو چکی ہیں، عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئےانہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
واضح رہے کہ 24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پشاور سے اسلام آباد کی جانب مارچ کے 27 نومبر کو ختم ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں عمران خان، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور و دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے۔
مقدمات کے اندراج کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا۔
اس سے اگلے روز 28 نومبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج پر راولپنڈی میں عمران خان، بشریٰ بی بی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ، علیمہ خان، سابق صدر عارف علوی، عمر ایوب اور دیگر کے خلاف مزید 4 مقدمات درج کیے گئے تھے۔
ان ایف آئی آرز میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزمان نے عام عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، سرکاری اور نجی ملاک کو نقصان پہنچایا، ملزمان نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا۔


kuwin sở hữu kho game đa dạng từ slot đến trò chơi bài đổi thưởng, mang đến cho bạn những giây phút giải trí tuyệt vời.
Với giao diện mượt mà và ưu đãi hấp dẫn, MM88 là lựa chọn lý tưởng cho các tín đồ giải trí trực tuyến.
搭载智能站群程序,自动化搭建与管理,为SEO项目提供核心驱动力。站群程序
Tham gia cộng đồng game thủ tại Go88 để trải nghiệm các trò chơi bài, poker phổ biến nhất hiện nay.
利用强大的谷歌蜘蛛池技术,大幅提升网站收录效率与页面抓取频率。谷歌蜘蛛池
采用高效谷歌站群策略,快速提升网站在搜索引擎中的可见性与权重。谷歌站群
Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.
kuwin sở hữu kho game đa dạng từ slot đến trò chơi bài đổi thưởng, mang đến cho bạn những giây phút giải trí tuyệt vời.
Với giao diện mượt mà và ưu đãi hấp dẫn, MM88 là lựa chọn lý tưởng cho các tín đồ giải trí trực tuyến.