چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے تعین سے متعلق ہونے والی آج انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی بورڈ میٹنگ ملتوی ہو گئی۔

گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے مقام کے تعین سے متعلق ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں فیصلہ نہ ہو سکا تھا جس کے بعد اجلاس کو آج تک کیلئے ملتوی کیا گیا تھا۔
تاہم اب آ ئی سی سی ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج نہیں ہوگی، پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف پر قائم ہے جبکہ بی سی سی آئی نے پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد مزید وقت مانگا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ آئندہ 48 گھنٹےمیں ہونے کا امکان ہے جبکہ آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے کی عہدے کی مدت میں بھی ایک ماہ کی توسیع کاامکان ہے۔
آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے کے عہدے کی میعاد 30 نومبر تک تھی اور یکم دسمبر سے بھارت سے تعلق رکھنے والے جے شاہ نے آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنا تھا۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے یا نہ ہونے سے متعلق آج آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں فیصلہ ہونا تھا

10 thoughts on “چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے تعین سے متعلق ہونے والی آج انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی بورڈ میٹنگ ملتوی ہو گئی۔

  1. Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.

  2. Нужен интернет? стабильный интернет алматы провайдер 2BTelecom предоставляет качественный и оптоволоконный интернет для юридических лиц в городе Алматы и Казахстане. Используя свою разветвленную сеть, мы можем предоставлять свои услуги в любой офис города Алматы и так же оказать полный комплекс услуг связи.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *