
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا پیش کردہ فارمولا تسلیم کرنےسے انکارکردیا۔
ذرائع کے مطابق ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے جب کہ آج دبئی میں ہونے والی آئی سی سی بورڈمیٹنگ بھی ملتوی کردی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی اجلاس اب 7 دسمبر کو ہوگا، میٹنگ اس وقت ہی ہوگی جب انڈیا پاکستان کے مؤقف پر جواب دے گا ،آج شیڈولڈ میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ملتوی کردی گئی، بھارتی بورڈ سے جواب نہ ملنے کی وجہ سے آج کا اجلاس ملتوی ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کیا ہے کہ اب اب اجلاس اس وقت ہی بلائیں جب فیصلہ کرنا ہو، پہلے بھارت سے حتمی جواب لیں پھر بات ہوگی
واضح رہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج شام ہونے کا امکان تھا جس میں شرکت کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچے تھے۔
آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے بڑے فیصلے کا امکان تھا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے کا قوی امکان ہے۔
چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہو گی، پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے بجائے چیمپئنز ٹرافی ٹو نیشن فارمولا دیا۔
بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان نے نیوٹرل وینیو پر بھارت سے 3 ملکی سیریز کھیلنے کی شرط بھی عائد کی، بھارت سہہ فریقی سیریز کرانے کا مطالبہ منظور نہیں کرے گا، بورڈ ممبرز کی اکثریت چیمپئینز ٹرافی ٹو نیشن فارمولا کرانے پر متفق ہو گی


苹果签名,苹果超级签平台,ios超级签平台ios超级签苹果企业签,苹果超级签,稳定超级签名
iwin – nền tảng game bài đổi thưởng uy tín, nơi bạn có thể thử vận may và tận hưởng nhiều tựa game hấp
搭载智能站群程序,自动化搭建与管理,为SEO项目提供核心驱动力。站群程序
iwin – nền tảng game bài đổi thưởng uy tín, nơi bạn có thể thử vận may và tận hưởng nhiều tựa game hấp