پنجاب حکومت کا کے پی اور بلوچستان بارڈر پر سیکیورٹی اقدامات کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ساتھ اپنی سرحدوں پر سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے بڑے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق، بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز کے سروس رولز میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ پہلے مرحلے میں خالی آسامیوں کا 50 فیصد پر کیا جائے گا اور بھرتی کے لیے عمر کی حد میں 5 سال کا اضافہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، تین بارڈرز پر لاجسٹیکل سپورٹ، گاڑیوں اور اسلحے کے لیے 500 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ چیک پوسٹس کی اپ گریڈیشن پر 527.1 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔

بارڈر ملٹری پولیس، بلوچ لیویز، اور کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ چیک پوسٹس بھی قائم کی جائیں گی تاکہ سمگلنگ اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی ہو سکے۔

رپورٹ کے مطابق، ڈی جی خان اور راجن پور میں بارڈر فورس کی آخری بھرتی 1998 میں ہوئی تھی، جس کی وجہ سے ان فورسز کو مزید مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

مزید خبروں کے لیے ‘کوئٹہ وال نیوز’ کو فالو کریں۔

6 thoughts on “پنجاب حکومت کا کے پی اور بلوچستان بارڈر پر سیکیورٹی اقدامات کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *