وزیر خزانہ کا ایس ایس سی پی کا دورہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کا دورہ کیادورے کے دوران وزیر خزانہ کو چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید نے ایس ای سی پی کے حالیہ اقدامات اور آئندہ کی منصوبہ بندی پر تفصیل سے بریفنگ دی۔اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ کو ایس ای سی پی کی اصلاحات اور کامیابیوں سے آگاہ کیا گیا، جن میں پاکستان میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔اس کے علاوہ وزیر خزانہ کو ایس ای سی پی کی ریگولیٹری اصلاحات اور سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیر خزانہ نے فنانس تک رسائی کے ذریعے ٹیکنالوجی میں ترقی کے ثمرات پر روشنی ڈالی اور کمپنیوں کو ون ونڈو حل اور دستاویزات کی ڈیجیٹل فائلنگ کے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچانے کیلئے آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے، تاکہ اصلاحات کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔ایس ای سی پی کی پنشن اصلاحات کے مؤثر تعارف کے لئے حکومت کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھنے پر وزیر خزانہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔

9 thoughts on “وزیر خزانہ کا ایس ایس سی پی کا دورہ

  1. Оформите займ https://zaimy-89.ru онлайн без визита в офис — быстро, безопасно и официально. Деньги на карту за несколько минут, круглосуточная обработка заявок, честные условия и поддержка клиентов 24/7.

  2. Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *