وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سوئی آمد، بگٹی قبائل میں صلح

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوئی میں بگٹی قبائل کے امن جرگے میں شرکت کی اور مسوری اور کلپر ہوتاکانی کے درمیان 15 سالوں سے جاری خون ریز تنازعے کو حل کروا دیا۔

دونوں گروپوں نے صلح کا اختیار وزیراعلیٰ کو دیا تھا، جس کے بعد دونوں فریقین نے مفاہمت کی اور ایک دوسرے سے راضی ہو کر شیر و شکر ہوگئے۔ اس صلح سے علاقے میں امن و آشتی کی فضا قائم ہوئی ہے، جو ترقی کی راہ ہموار کرے گی۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ قبائلی بھائی چارہ، اتحاد اور اتفاق کے فروغ سے ہی بلوچستان میں پائیدار قیام امن ممکن ہے۔ امن کے بغیر ترقی کا خواب حقیقت نہیں بن سکتا، اور ان کے مشن کا مقصد تمام قبائل کو متحد کرنا ہے۔

مزید خبروں کے لیے کوئٹہ وال نیوز کو فالو کریں۔
#کوئٹہ_وال_نیوز #بگٹی_قبائل #صلاحتنازعہ

6 thoughts on “وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سوئی آمد، بگٹی قبائل میں صلح

  1. Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *