
محکمہ موسمیات کےمطابق رواں سال نومبر پاکستان کی موسمی تاریخ کا گرم ترین مہینہ رہا، نومبر میں معمول کے اوسط سے درجہ حرارت 2.89 ڈگری سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ نومبر کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 17.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن نومبر 2024 میں ملک کا درجہ حرارت20.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو گزشتہ 64 سالوں میں نومبر کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں دن کے درجہ حرارت معمول کے اوسط سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہے، نومبر میں دن کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 25.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے لیکن اس بار نومبر میں دن کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، 64 سالہ موسمی تاریخ کا دن کا یہ دوسرا بلند ترین درجہ حرارت رہا۔
رات کے زائد درجہ حرارت
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ معمول کے اوسط سے زائد رہا، رات کا درجہ حرارت 13.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، 64 سالوں میں رات کے اب تک کے زائد درجہ حرارت رہے کیونکہ پاکستان میں رات میں معمول کا اوسط درجہ حرارت 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ تربت میں 3 نومبر گرم ترین دن کے طور پر ریکارڈ ہوا جس روز درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، مٹھی نومبر میں ملک کا گرم ترین مقام رہا جب کہ 28 نومبر کو اسکردو میں ملک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ملک کا سرد ترین مقام بھی اسکردو رہا۔
نومبر میں سب سے زیادہ بارشیں کہاں ہوئی؟
محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر میں ملک میں بارشیں معمول کے اوسط سے قریب رہیں، 30 نومبر کو خضدار میں ایک روز میں 54.3 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی، نومبر میں ایک روز میں سب سے زیادہ بارش خضدار میں ہوئی جب کہ دیر میں نومبر میں 110ملی میٹر بارش ہوئی


Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.
Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.
搭载智能站群程序,自动化搭建与管理,为SEO项目提供核心驱动力。站群程序
Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.
专业构建与管理谷歌站群网络,助力品牌实现全域流量的强势增长。谷歌站群
Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.