ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مرکزی کردار کے لیے 16 مِختلف ڈراموں میں کام کی پیش کش کی اور اب وہ صرف مرکزی کردار ہی ادا کریں گے۔
علی رضا نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ چند ماہ قبل اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے ’نور جہاں‘ کے بعد انہیں 16 مختلف ڈراموں میں سیکنڈ لیڈ اور معاون کرداروں کی پیش کش ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس اب بھی تمام ڈراموں کے اسکرپٹس پڑے ہوئے ہیں، انہوں نے تمام ڈراموں میں کام کرنے سے انکار کیا، کیوں کہ انہیں اب معاون کردار نہیں کرنے۔
علی رضا کا کہنا تھا کہ جب تک معاون اداکار ڈراما سازوں کو یہ نہیں کہیں گے کہ اب انہیں معاون کردار نہیں کرنے، تب تک انہیں مرکزی کرداروں کی پیش کش نہیں ہوگی۔
ان کے مطابق مسلسل معاون کرداروں کی پیش کش کو مسترد کیے جانے کے بعد ہی مرکزی کردار میں کاسٹ کیا جاتا ہے اور ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا پہلا ڈراما 2020 میں آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اس لیے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، کیوں کہ انہوں نے طے کرلیا تھا کہ وہ صرف اچھے ڈراموں اور بڑے کرداروں کے لیے کام کریں گے۔
ان کے مطابق تین سال بعد انہوں نے ’میسنی‘ ڈرامے میں کام کیا، جس میں ان کا کردار اہم تھا، بعد میں انہوں نے صبا قمر اور سرمد کھوسٹ جیسے اداکاروں کے ساتھ ’گناہ‘ نامی ڈرامے میں معاون کردار بھی ادا کیا۔
علی رضا نے کہا کہ چند ماہ قبل اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے ’نور جہاں‘ میں انہیں مرکزی کردار دیا گیا اور انہوں نے کبریٰ خان کے شوہر کا رول ادا کیا، جس کے بعد انہوں نے معاون کرداروں کی پیش کش کو مسترد کیا۔
انہوں نے کسی بھی ڈرامے کا نام بتائے بغیر دعویٰ کیا کہ انہوں نے 16 ڈراموں میں کام کی پیش کش کو مسترد کیا، کیوں کہ انہیں اب معاون کردار نہیں کرنے۔
اسی طرح انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب وہ پرائم ٹائم پر چلنے والے ڈراموں میں ہی کام کریں گے جب کہ ایسے ویسے اداکاروں اور اداکاراؤں کے ساتھ بھی کام نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف ان اداکاروں کے ساتھ کام کریں گے، جن کی اداکاری اچھی ہو۔
خیال رہے کہ اس وقت علی رضا کے ڈرامے ’دنیا پور اور اقتدار‘ کو پسند کیا جا رہا ہے، جن میں ان کے کرداروں کی بھی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔


Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.
采用高效谷歌站群策略,快速提升网站在搜索引擎中的可见性与权重。谷歌站群
Tham gia cộng đồng game thủ tại Go88 để trải nghiệm các trò chơi bài, poker phổ biến nhất hiện nay.
苹果签名,苹果超级签平台,ios超级签平台ios超级签苹果企业签,苹果超级签,稳定超级签名
Với giao diện mượt mà và ưu đãi hấp dẫn, MM88 là lựa chọn lý tưởng cho các tín đồ giải trí trực tuyến.