
ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ابھی سول نافرمانی کی تحریک کا فیصلہ نہیں ہوا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا ڈی چوک میں ہمارے کارکنوں پر سیدھی فائرنگ کی گئی، حکومت نے دفعہ 245 لگا کر ہمارے لوگوں کا قتل کرایا، 12 ورکرز شہید اور 107 ورکرز کا ابھی تک پتہ نہیں ہے۔
علی امین نے کہا کہ میڈیا نے ہمارے شہداء کے جنازے نہیں دکھائے، لاپتہ ورکرز سے متعلق تحفظات ہیں، ہزاروں کارکن گرفتار اور زخمی ہیں، کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
ان کا کہنا تھا محمود غزنوی اور پانی پت جنگ کی طرح حملے کریں گے، 5 حملے ہم نے کر لیے ہیں، جس طرح محمود غزنوی نے 17 حملے کیے ہم بھی اسی طرح حملے جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی میں پشتونوں کا کردار تھا، پشتون کشمیر آزاد کراتے ہیں تو ٹھیک اور اپنی آزادی کے لیے لڑیں تو غلط؟ فرنٹ لائن پر لڑتے ہیں اور لڑیں گے، ہم شیر ہیں اور شیر رہیں گے۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مل کر گیم کی ہے، یہ ملک کے اندر نفرتیں پھیلا کر خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں، حکومت نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہوا ہے۔
علی امین نے کہا کہ سول نافرمانی کا فیصلہ نہیں ہوا، ابھی مذاکرات ہونے ہیں، ہم ملک کی خاطر مذاکرات کر رہے ہیں، اگر حکومت مذاکرات نہیں کرتی تو ہم تو چل ہی رہے ہیں۔
گورنر کے پی کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی پر انہوں نے کہا کہ ایسے شخص نے اے پی سی بلائی جس کا کوئی کردار نہیں، گورنر ویلا منڈا ہے انکی اے پی سی پر لعنت بھیجتا ہوں۔
مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم دینا چاہتے ہیں، اچھی بات ہے مدارس کی رجسٹریشن ہونی چاہیے۔


Với giao diện mượt mà và ưu đãi hấp dẫn, MM88 là lựa chọn lý tưởng cho các tín đồ giải trí trực tuyến.
kuwin sở hữu kho game đa dạng từ slot đến trò chơi bài đổi thưởng, mang đến cho bạn những giây phút giải trí tuyệt vời.
Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.
利用强大的谷歌蜘蛛池技术,大幅提升网站收录效率与页面抓取频率。谷歌蜘蛛池
Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.
采用高效谷歌站群策略,快速提升网站在搜索引擎中的可见性与权重。谷歌站群