
لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ نے عدالت سے انوکھی فرمائش کردی۔
کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت میں گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ نے اپنے وکیل فاروق حیدر جتوئی ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں عزیر بلوچ نے عدالت سے انوکھی فرمائش کردی۔
ملزم عزیر بلوچ نے کہا کہ آپ سب جیل میں آکر خود دیکھیں میرے ساتھ کتنا ظلم ہورہا ہے، ٹیلی ویژن دیا گیا ہے لیکن ٹی وی کیبل مہیا نہیں کی گئی، نہ میں نیوز چینلز دیکھ سکتا ہوں اور نہ ہی کسی قسم کا انٹرٹینمنٹ کا کوئی پروگرام دیکھ سکتا ہوں۔
عزیر بلوچ نے درخواست میں کہا کہ مجھے جمعہ کی نماز تک مسجد میں ادا کرنے نہیں دی جاتی نہ ہی ہفتے میں ایک دن اہل خانہ سے ملاقات کرائی جاتی ہے، جیل انتظامیہ کے اس رویے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
وکیل صفائی فاروق حیدر جتوئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزم کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں، قانون کے مطابق اہل خانہ سے ملاقات بھی کروائی جائے۔
عدالت نے عزیر بلوچ کی درخواست پر سب جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ پولیس کے مطابق 2012 میں لیاری آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر حملہ کیا تھا۔ گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ سمیت دیگر کے خلاف تھانہ کھارادر میں مقدمہ درج ہے۔


利用强大的谷歌蜘蛛池技术,大幅提升网站收录效率与页面抓取频率。谷歌蜘蛛池
kuwin sở hữu kho game đa dạng từ slot đến trò chơi bài đổi thưởng, mang đến cho bạn những giây phút giải trí tuyệt vời.
采用高效谷歌外推策略,快速提升网站在搜索引擎中的可见性与权重。谷歌外推
Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.