
پنجاب حکومت کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے دعووں کے باوجود لاہور میں دودھ فروشوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں دودھ کی قیمت 180 روپے سے بڑھا کر 200 روپے جبکہ دہی کی قیمت 200 سے بڑھا کر 220 اور 230 روپے کلو کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے سے متعلق دودھ فروشوں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ لاگت بڑھ گئی ہے اس لیے قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔
دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں


Với giao diện mượt mà và ưu đãi hấp dẫn, MM88 là lựa chọn lý tưởng cho các tín đồ giải trí trực tuyến.
搭载智能站群程序,自动化搭建与管理,为SEO项目提供核心驱动力。站群程序