عمران خان کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ، سلمان احمد کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹیں کرنے پر گلوکار سلمان احمد کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد سوشل میڈیا بیانات سے پارٹی قیادت اور ورکرز میں نفاق پیدا کرتے رہے،انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہل خانہ کے خلاف سوشل میڈیا میڈیا پوسٹ کیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ  پارٹی سلمان احمد کے بیانات سے اظہار لاتعلقی کرتی ہے اور ان کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے، وہ مستقبل میں پی ٹی آئی کا نام استعمال نہیں کر سکتے۔

3 thoughts on “عمران خان کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ، سلمان احمد کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی

  1. Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *