عمران خان پر ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد سامنے آگئی

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد اب 188 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطاق عمران خان کے خلاف پنجاب میں 99 اور خیبر پختونخوا میں 2 مقدمات درج ہیں۔ 

اسلام آباد پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 76 مقدمات درج ہیں۔

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے میں عمران خان  پر 7 مقدمات اور انکوائریز زیرالتوا ہیں، نیب میں بھی بانی پی ٹی آئی کے 3 مقدمات زیر التوا ہیں جب کہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل زیر التوا ہے۔

6 thoughts on “عمران خان پر ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد سامنے آگئی

  1. Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.

  2. Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *