عالمی سطح پر انسانی اسمگلنگ میں 25 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کے مطابق 2019 اور 2022 کے درمیان انسانی اسمگلنگ میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا، اور بچوں کے استحصال اور ان سے جبری مشقت لیے جانے کے واقعات غیرمعمولی طور پر بڑھے۔

یو این او ڈی سی کی جانب سے جاری ’گلوبل رپورٹ آن ٹریفکنگ اِن پرسن 2024‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2019 اور 2020 میں مشقت کے لیے اسمگل کیے جانے والوں کی تعداد میں 47 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ 2022 میں نوعمر متاثرین کی تعداد 31 فیصد بڑھ گئی، جن میں لڑکیوں کی تعداد میں 38 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جائزے سے پتا چلتا ہے کہ دنیا بھر میں انسانی اسمگلنگ کے شکار افراد میں بڑی تعداد (61 فیصد) خواتین اور لڑکیوں کی رہی، جبکہ 60 فیصد لڑکیوں کو جنسی استحصال کے لیے اسمگل کیا جاتا رہا۔

8 thoughts on “عالمی سطح پر انسانی اسمگلنگ میں 25 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ اقوام متحدہ

  1. Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *