طورخم سرحد 20 روز بعد کھل گئی — پھنسے افغان پناہ گزینوں کو واپسی کی اجازت

طورخم پاکستان نے افغانستان کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے بعد بند کی جانے والی طورخم سرحد کو تقریباً 20 روز بعد دوبارہ کھول دیا ہے۔ حکام کے مطابق، صرف وہ افغان پناہ گزین سرحد پار کر سکیں گے جو بندش کے دوران پاکستان میں پھنس گئے تھے۔

یہ افراد جمرود اور اضاخیل کے علاقوں میں مقیم تھے جہاں مقامی آبادی اور فلاحی تنظیموں نے اُنہیں خوراک اور طبی امداد فراہم کی۔ افغان سفیر سردار احمد شکیب کے مطابق، سرحد کی بندش سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، راہداری اور آمد و رفت مکمل طور پر رک گئی تھی، جبکہ پھنسے ہوئے مہاجرین کی حالت نہایت خراب ہو چکی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے افغان باشندوں کی گرفتاری اور ملک بدری کی کارروائیاں تیز ہونے کے باعث بہت سے لوگ خوف کے عالم میں گاڑیوں میں سوار ہو کر سرحد کھلنے کا انتظار کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق، پنجاب سمیت مختلف علاقوں سے آنے والے افغان قافلے جمرود تا طورخم سڑک پر تقریباً 400 ٹرکوں میں محصور تھے، جن میں خواتین، بچے، بوڑھے اور بیمار افراد شامل ہیں۔

حق اور سچ خبروں تک بروقت رسائی کے لیے اپنا کوئٹہ وال نیوز فالو کیجیے۔

6 thoughts on “طورخم سرحد 20 روز بعد کھل گئی — پھنسے افغان پناہ گزینوں کو واپسی کی اجازت

  1. Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.

  2. Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *