
اینڈرائیڈ ایپس کے ذریعے سرکاری افسران کو ہدف بناکر ڈیٹا چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (این سی ای آر ٹی) نے اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق این سی ای آر ٹی کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ گوگل پلے اسٹور پر موجود کچھ مشتبہ اپپس پاکستانی آفیشلز کو نشانہ بنانے میں ملوث پائی گئی ہیں، یہ ایپس صارفین کی رضامندی سے ذاتی اور مالی ڈیٹا چوری کرتی ہیں۔
ایڈوائزری کے مطابق ’یہ ایپس میڈیا فائلز، رابطوں کی فہرست، کالز اور پیغام کے لاگز چوری کرنے میں ملوث ہیں،کچھ ایپلی کیشنز پاکستانی صارفین کی ذاتی معلومات کو مالی فوائد کے لیے پیش کرتی ہیں۔‘
این سی ای آر ٹی نے کہا ہے کہ متعدد صارفین نادانستہ طور پر ایپس کو حساس ڈیٹا تک رسائی کی اجازت دیتے ہیں، صارفین صرف مستند ذرائع سے ایپس انسٹال کریں اور غیر ضروری رسائی کو روکنے کے لیے ایپ کی اجازتوں کا باقاعدہ جائزہ لیں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹا چوری سے بچنے کے لیے مضبوط پاس ورڈ اور ملٹی فیکٹر تصدیق کی جائے، صارفین متعبر اینٹی وائرس اور اینٹی مالویئر سافٹ ویئر انسٹال ضرور کریں۔
صارفین کو لوکیشن سروسز ضرورت نہ ہونے پر بند رکھنی چاہیے، صارفین حساس ماحول میں اسمارٹ فونز استعمال کرنے سے گریز کریں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری، سرکاری افسران سائبر سیکیورٹی حملوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کریں۔


iwin – nền tảng game bài đổi thưởng uy tín, nơi bạn có thể thử vận may và tận hưởng nhiều tựa game hấp
kuwin sở hữu kho game đa dạng từ slot đến trò chơi bài đổi thưởng, mang đến cho bạn những giây phút giải trí tuyệt vời.
Với giao diện mượt mà và ưu đãi hấp dẫn, MM88 là lựa chọn lý tưởng cho các tín đồ giải trí trực tuyến.
搭载智能站群程序,自动化搭建与管理,为SEO项目提供核心驱动力。站群程序
Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.
Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.