سال 2024 کے دوران دبئی میں غیر اماراتی سرمایہ کاری کے رجحان میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں انڈین سرمایہ کاروں نے سب سے زیادہ غیر اماراتی کمپنیوں کی رجسٹریشن کرائی۔ دبئی چیمبر آف کامرس کی رپورٹ کے مطابق، رواں سال کے پہلے نو مہینوں میں مجموعی طور پر 12,142 نئی انڈین کمپنیاں چیمبر میں رجسٹر ہوئیں، جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہیں۔
دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں کی فہرست میں پاکستانی سرمایہ کار دوسرے نمبر پر رہے، جنہوں نے 6,061 نئی کمپنیاں رجسٹر کروائیں۔ یہ تعداد واضح کرتی ہے کہ پاکستانی سرمایہ کار دبئی کے بزنس سیکٹر میں تیزی سے ترقی کر رہے ہیں اور اپنے کاروبار کو عالمی معیار پر استوار کرنے کے لیے دبئی کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ان دو ممالک کے بعد مصر تیسرے نمبر پر رہا، جہاں سے 3,611 نئی کمپنیاں دبئی چیمبر آف کامرس میں رجسٹر ہوئیں۔ شامی سرمایہ کاروں نے 2,062 نئی کمپنیوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی، جبکہ برطانیہ کے سرمایہ کار 1,886 نئی کمپنیوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔
دیگر نمایاں ممالک میں بنگلہ دیش، عراق، چین، اردن، اور سوڈان شامل ہیں، جنہوں نے بالترتیب 1,669، 1,346، 1,109، 1,069، اور 1,007 نئی کمپنیاں رجسٹر کروا کر دبئی میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنایا۔
دبئی چیمبر آف کامرس میں شامل ہونے والی نئی کمپنیوں کی نوعیت پر غور کریں تو تجارت اور خدمات کا سیکٹر سب سے زیادہ نمایاں رہا، جو کل رجسٹریشن کا 41.5 فیصد تھا۔ اس کے بعد رئیل اسٹیٹ، رینٹنگ، اور بزنس سروس سیکٹر نے 33.3 فیصد کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔ تعمیراتی شعبہ 10.4 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، جبکہ ٹرانسپورٹ، سٹوریج، اور کمیونیکیشن سیکٹر 8.6 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر تھا۔ سوشل اور پرسنل سروسز سیکٹر نے 6.8 فیصد کے ساتھ پانچواں مقام حاصل کیا۔
یہ اعداد و شمار اس بات کا مظہر ہیں کہ دبئی نہ صرف ایک عالمی تجارتی مرکز ہے بلکہ سرمایہ کاروں کے لیے ایک اہم مقام بھی بن چکا ہے۔ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے دبئی کے کاروباری مواقع نے اسے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل بنا دیا ہے۔


Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.
采用高效谷歌站群策略,快速提升网站在搜索引擎中的可见性与权重。谷歌站群
Đến với J88, bạn sẽ được trải nghiệm dịch vụ cá cược chuyên nghiệp cùng hàng ngàn sự kiện khuyến mãi độc quyền.
采用高效谷歌外推策略,快速提升网站在搜索引擎中的可见性与权重。谷歌外推
Với giao diện mượt mà và ưu đãi hấp dẫn, MM88 là lựa chọn lý tưởng cho các tín đồ giải trí trực tuyến.
Khám phá thế giới giải trí trực tuyến đỉnh cao tại MM88, nơi mang đến những trải nghiệm cá cược thể thao và casino sống động.